لندن (پی این آئی) برطانیہ کے انگلش کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کے دورے سے متعلق بیان جاری کر دیا ہے۔ جس سے انگلینڈ کی ٹیم کا پاکستان کا دورہ خطرے میں پڑتا نظر آ رہا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم نیوزی لینڈ کے سکیورٹی الرٹ کی وجہ سے دورہ پاکستان سے دستبرداری کے فیصلے سے آگاہ ہیں،
ہم اپنی سکیورٹی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں جو صورتحال کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔ برطانوی کرکٹ بورڈ ای سی بی نے کہا کہ بورڈ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرے گا کہ آیا ہمارا دورہ جاری رہنا چاہیے یا نہیں۔ برطانوی میڈیا نے بھی نیوزی لینڈ کے فیصلے کےبعد انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔ انگلینڈ نے آئندہ ماہ دو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں