افغانستان میں وزارت امور خواتین کو بند کر دیا گیا، لڑکیوں کے سیکنڈری سکول بھی خطرے میں

کابل (پی این آئی) افغانستان میں حکومت کرنے والے نئے گروہ نے وزارت امور خواتین کو بند کر دیا ہے اور اس کو سخت مذہبی اقدامات لاگو کرنے والے شعبے میں تبدیل کر دیا ہے۔ اخبار عرب نیوز کے مطابق خواتین اور لڑکیوں کے بارے میں طالبان کا سخت گیر مؤقف تبدیل نہ ہونے کا ایک اور اشارہ اس وقت ملا جب وزارت تعلیم کی جانب سے کہا گیا کہ سنیچر کو سیکنڈری سکول کے صرف طلبہ کی تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

جمعے کے روز کابل میں وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں مرد اساتذہ سے کام پر واپس آنے کے لیے کہا گیا تھا اور بتایا گیا کہ سنیچر کو طلبہ کے لیے سیکنڈری سکول دوبارہ کھولے جا رہے ہیں جبکہ طالبات کے سیکنڈری اسکول کھولنے کا اعلان نہیں کیا گیا۔۔۔

close