لاہور قلندرز کے ننھے مداح نے مینجمنٹ کو مشورہ دیدیا

لاہور(پی این آئی ) لاہور قلندرز کے ننھے مداح عبدالاحد نے اپنی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم مینجمنٹ کو ’مفید‘ مشورہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق رواں سیزن میں بھی لاہور قلندرز کا آغاز کچھ نہ رہا اور پہلے تینوں میچز میں شکست ہوئی۔ تیسرے میچ میں شکست کے بعد لاہور قلندرز کے ننھے مداح عبدالاحد کی ویڈیو

سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں اسے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے اسے سٹیڈیم میں آ کر میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی اور اسی وجہ سے وہ بچہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں میچ دیکھنے آیا،دلچسپ اتفاق یہ تھاکہ اس مقابلے میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر رواں سیزن کی پہلی کامیابی حاصل کی ، دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس فتح کو عبدالاحد کی سٹیڈیم میں موجودگی کی مرہون منت قرار دیا جن کا کہنا ہے کہ ننھا مداح لاہور قلندرز کیلئے ’لکی‘ ثابت ہوا جس کے آتے ہی پہلی فتح بھی مل گئی۔تاہم اگلے ہی دن لاہور قلندرز کی بار پھر اپنی پرانی ڈگر پر واپس لوٹ آئے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں رنز کے لحاظ سے پی ایس ایل کی تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس ناکامی کے بعد عبدالاحد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’ فخر زمان کو نہ کھلائیں ،لاہور قلندرز کو کرس لین کو دوسرے نمبر پرکھلانا چاہیئے جب کہ عثمان شنوری کو باولنگ ہی نہیں دینی چاہیئے اور صرف بیٹنگ کروانی چاہیئے‘‘-یاد رہے کہ عثمان شنواری نے گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 4 چھکوں کی مدد سے 30 رنز سکور کیے تھے-

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close