ممبئی(پی این آئی)عالمی شہرت یافتہ بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے پروگرام ’’دی کپل شرما شو‘‘کے ٹکٹ کی قیمت سے متعلق انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں بھارتی سوشل میڈیا پر یہ افواہ سامنے آئی کہ دی کپل شرما شو کے ٹکٹ کی قیمت 4999بھارتی روپے ہے جس سے متعلق اب کپل شرما نے خود وضاحت دی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر)پر کپل شرما شو کے ایک پرستار نے ایک اشتہار شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دی کپل شرما شو لائیو دیکھنے والوں کو مفت کھانا
دیا جاتا ہے جبکہ اس شو کے ایک ٹکٹ کی قیمت 4999روپے ہے۔اس ٹوئٹ پر کپل شرما نے اپنے شو کی ٹکٹوں سے متعلق پھیلی افواہوں پر وضاحت دی۔کپل نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جناب یہ ایک فراڈ ہے،ہم اپنے ناظرین سے لائیو شوٹ دیکھنے کیلئے ایک پیسہ بھی نہیں لیتے،براہ کرم اس قسم کے فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں، شکریہ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں