ایمان علی نے خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کر دیا

کراچی (پی این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ ایمان علی نے عجیب و غریب قسم کی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ مجھےMultiple sclerosis (MS) ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا، آپ کو اس کے ساتھ ہی زندگی گزارنے کی عادت ڈالنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کو سمجھانا بڑا مشکل ہے، اس میں سب کچھ ہوتا ہے، میری بینائی چلی جاتی ہے، چلا پھرا نہیں جاتا، ابھی ڈیڑھ سال ہوگیا ہے میرے ہاتھ کام نہیں کر رہے،

یہ ایسے ہیں جیسے سْن ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس بیماری کو چیلنج کے طور پر لیا ہے، اس بیماری کو میں نے اپنے سر پر سوار نہیں کیا۔ میرے لیے بہت مشکل ہو جاتا ہے بات کرنا، میں مذاق کرتی رہتی ہوں، تاکہ میرا دھیان بیماری کی طرف نہ رہے۔

close