مسلمان ٹک ٹاکر خابی لیم کا فی پوسٹ 17 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد رقم لینے کا انکشاف

نیویارک (پی این آئی)دنیا کے سب سے مشہور ترین ٹک ٹاکر خابی لیم سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ ایک پوسٹ کیلئے پاکستانی 17کروڑ روپے لیتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم قرآن حافظ ٹک ٹاکر خابی لیم اس وقت ٹک ٹاک پر دنیا کے سب سے زیادہ 150ملین سے زائد فالورز رکھنے والی شخصیت ہیں ان کے بار ے میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ کسی بھی پوسٹ کی اسپانسر کرنے کے پاکستانی 17کروڑ روپے لیتے ہیں ۔ خابی لیم نے صرف ایک سال میں 2 ارب روپے سے زائد کما لیے۔

قبل ازیں ٹک ٹاک ایپ پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ٹک ٹاکر خابی لیم کی کمائی سے متعلق معلومات نے سب کو چونکا دیا ہے۔خابی لیم نے غیر ملکی میڈیا ’فارچون‘ کو خصوصی انٹرویو کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز سے ہونے والی کمائی سے متعلق بتایا ہے۔’فارچون‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مسلم، قرآن حافظ ٹک ٹاکر خابی لیم کو ہر اسپانسر شدہ ٹک ٹاک ویڈیو کے عِوض تقریباً 400,000 امریکی ڈالرز ادا کیے جاتے ہیں۔یہ رقم پاکستانی روپوں میں

تقریباً 9 کروڑ 68 لاکھ روپے بنتی ہے۔آسکر جیتنے کی تمنا کرنے والے خابی لیم کے مطابق اْن کی زیادہ تر کمائی مختلف برانڈز کے لیے بنائی گئی ویڈیوز سے ہوتی ہے۔واضح رہے کہ خابی لیم کا تعلق سینیگال سے ہے جبکہ وہ اٹلی میں مقیم ہیں۔خابی لیم کو اداکاری کا بھی بے حد شوق ہے، وہ جَلد ہی انگریزی زبان پر عبور حاصل کر کے ہالی ووڈ میں کام کرنے کے بھی خواہاں ہیں۔خابی لیم کو 2022ئمیں مختصر ویڈیو اپلوڈنگ ایپ ٹک ٹاک پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔یاد رہے کہ ٹِک ٹاک پر خابی لیم کے 150 ملین جبکہ انسٹا گرام پر 79.5 ملین فالوورز ہیں۔

close