برے کام کا برا نتیجہ، ممبئی پولیس نے شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کر لیا آریا ن خان پر مبینہ منشیات رکھنے کا الزام

ممبئی (پی این آئی) ممبئی فلم نگری کے سپر ہیرو ‘ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ آریان خان پرمبینہ طور پر منشیات رکھنے یا استعمال کرنے پر انڈیا کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے حراست میں لے لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے کو 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک شپ پر ہونے والی پارٹی ہر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔بھارتی نیوزایجنسی کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو

نے اس چھاپے کے دوران 10 افراد کو حراست میں لیا تھا۔ایک اور بھارتی اخبار کے مطابق ایک سینئر افسر نے انٹرٹینمنٹ ٹائمز کو بتایا کہ آریان خان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔اس حوالے سے ایک دوسرے بھارتی اخبارنے ٹوئیٹ میں آریان خان کی دو تصاویر شیئر کیں جس میں کہا گیا کہ آریان خان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ایک اخبار نے کہا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بورڈ نے چھاپے کے دوران کوکین، ایکسٹیسی اور چرس برآمد کی تھی۔ایک اور ٹوئٹر صارف نے انڈین ٹی وی چینل کی ایک ویڈیو ٹوئیٹ کی جس میں اکچھ لوگوں کو آریان تیواری کو ساتھ لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’کیا یہ سچ ہے کہ آریان خان کو این سی بی حراست میں لے رہی ہے؟‘ابھی تک اس حوالے سےشاہ رخ خان یا ان کی اہلیہ گوری خان کی جانب سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔ ۔۔۔۔۔

close