پاکستانی مختصر فلم “ان ماسکنگ” نے ترکی فلمی میلے میں بہترین غیر ملکی شارٹ فلم کا ایوارڈ جیت لیا

استنبول (پی این آئی) ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلے استنبول فلم ایوارڈز میں جہاں دوسرے ممالک نے فلمی میلے میں اپنی اپنی فلمیں بھیجیں ،وہیں پاکستان کے رائٹر و ڈائریکٹر خالد حسن خان کی کورونا ویکسین پر بنائی ہوئی مختصر دورانیے پر فلم” ان ماسکنگ” کو مقابلے میں شامل کیا گیا تھا، یہ فلم ایک ایسے پس منظر کی نشاندہی کرتی ہے جو کورونا وائرس سے بچانے کی ویکسین آنے کے بعد ایک نعمت

کے تناظر میں لوگوں کے لیے امید کی کرن بن کر سامنے آتی ہے، تاہم سوشل میڈیاپر بے بنیاد پروپیگنڈا لوگوں کو اس مفت سہولت سے فائدہ پہنچانے میں کافی حد تک حائل ہے، فلم کے مرکزی اداکاروں میں دانش وکیل، علی ایلوینس اور طلال فرحت شامل ہیں، مختصر دورانیے پر مبنی فلم “ان ماسکنگ” کا دورانیہ پندرہ منٹ ہے، فلم کی تحریر اور ہدایت خالد حسن خان نے دی، وہ اس سے قبل 2014 میں دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اپنی پہلی فیچر فلم “ہوٹل “کے لیے بہترین فلم کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں، فلم میںایسی منفی افواہوں کی تردید کی گئی ہے جو لوگوں کو ویکسی نیشن سینٹر جانے میں رکاوٹ کا باعث ہیں۔۔۔۔۔

close