گوردوارہ کرتار پور صاحب کے دربار پر آنا چاہتا ہوں، کپل شرما نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی

ممبئی(این این آئی) مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی۔کپل شرما نے ٹویٹر پر مداحوں سے بات چیت کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ شام چار بجے وہ ٹویٹر پر موجود ہوں گے لہذا جس شخص کو جو بھی پوچھنا ہے اس کا جواب وہ ضرور دیں گے۔کپل شرما کے ٹویٹ کے بعد بہت سے

صارفین نے مقرر کردہ وقت پر اپنے پرستار سے سوالات کرنا شروع کر دیئے۔ اس موقع پر ایک پاکستانی مداح خاموش نہ رہا۔ چوہدری آصف نامی صارف نے کپل سے سوال کیا کہ کیا آپ کی پاکستان آنے کی کوئی اْمید ہے؟پاکستانی مداح کے سوال پر کپل شرما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں گوردوارہ کرتار پور صاحب کے دربار پر آنا چاہتا ہوں، دیکھتے ہیں کہ وہاں کب جانا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ بھوک کی وجہ سے میری انتڑیوں میں زخم ہو گئے تھے، پہلے کام کا معاوضہ 7 روپے ملا تھا، بڑے اداکار کی بڑی کہانی لاہور( این این آئی) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ ایسے حالات بھی دیکھے ہیں کہ بھوک کی وجہ سے میری انتڑیوں میںز خم ہو گئے تھے،پہلے کام کا معاوضہ7روپے ملا تھا جس میں سے پانچ روپے والدہ اور دو روپے والد کو دئیے تھے ،مجھے اپنے ماضی کاکوئی افسوس نہیں کیونکہ اگرمیں بھوک نہ کاٹتا تو آج میں اور میرے بچے اس مقام پر نہ پہنچتے ۔ ایک پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان کھوسٹ نے کہا کہ میں نے ریڈیو،ٹی وی ،اسٹیج اورفلم میںبے پناہ کام کیا ہے لیکن میں پہلے اپنے فلم کے کام سے مطمئن نہیں تھا۔ انہوںنے کہا کہ جب میری عمر 12سا ل تھی تووالدکا انتقال ہوگیا جس کے بعدگھرکابوجھ اٹھایا ،میں کام بھی کرتا تھااوردسویں کا امتحان پرائیویٹ دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میںسے اچھی چیزیںیاد رکھنی چاہیے اور بری بھلادینی

چاہیے،بعض اوقات ایساہوتا ہے کہ آپ کا ماضی آپ میں تلخی لے آتاہے اورمیری زندگی میںبھی ایک عرصہ تلخی رہی ہے لیکن اس دوران مجھ سے جن لوگوںکی دل آزاری ہوئی ہو میں ان سے معافی کا طلبگارہوں۔۔۔۔

close