الیکشن 7 سے 8 ماہ بعد ضرور ہوں گے، پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر نے پیشنگوئی کر دی

سکھر(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا الیکشن 7 سے 8 ماہ بعد ضرور ہوں گے۔سکھر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا الیکشن کب ہوں گے یہ واض طور پر معلوم نہیں، میرا فلسفہ ہے کہ عوام کے درمیان موجود رہوں، اتار چھڑا بھی دیکھا، مہنگائی بھی دیکھی، پاکستان کی سیاست کو بہتر نمائندے دینے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا 2018 میں ڈالر 108 سے بڑھ کر 2019 میں 185 تک پہنچ گیا تھا، اپوزیشن میں تھے تو آٹا، چینی سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں کو دگنا ہوتے دیکھا، حکومت سے تب ہم نے کہا ساتھ بیٹھو مسائل حل کریں مگر حکومت نے کہا ہم نہیں بیٹھیں گے، آپ لوگ این آر او مانگیں گے۔خورشید شاہ نے کہا ہم نے واضح کہا این آر او کے لئے نہیں اس ملک کے لیے بیٹھو، دنیا میں کوئی مثال بتائیے کے اپوزیشن کہے حکومت کو کہ ہمارے ساتھ بیٹھو، پہلی بار ہم نے آئین کے تحت حکومت کو گھر واپس بھیجا، اب آئین کے تحت انتخابات ہونے جارہے ہیں، الیکشن 7 سے 8 ماہ بعد ضرور ہوں گے، ہم نے وعدہ کیا تھا نوکریاں اور صوبوں کو اختیار دیں گے۔خورشید شاہ نے کہا ہم نے اپنے وعدے پورے کیے، آج کی سیاست ذات کی سیاست ہورہی ہے، ہم روزگار دے رہے تھے تو اس پر پابندی عائد کروادی، 2700 بنے ہوئے آرڈر تیار تھے جس پر پابندی لگوا دی گئی، میرے ساتھی کہتے ہیں کہ اب ہم کیسے اپنے حلقوں میں جائیں۔

close