مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کراچی پہنچ گئے، ایجنڈا سامنے آ گیا

کراچی(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، وہ پارٹی رہنماں سے ملاقات کے علاوہ ایم کیو ایم رہنماں اور پیر پگارا سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔مسلم لیگ ن سندھ کے رہنماں اور کارکنوں نے کراچی ایئرپورٹ پر شہباز شریف کا استقبال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا وفد (آج) جمعہ کو متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کے مرکز بہادر آباد جائے گا۔

ن لیگ کا وفد کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول اور رابطہ کمیٹی سے ملاقات کرے گا۔ملاقات میں عام انتخابات سے متعلق سیاسی اتحاد پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف گرینڈ ڈیموکریٹک (جی ڈی اے) کے رہنماں سے بھی ملاقات کریں گے۔ان ملاقاتوں کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال، انتخابات کے دوران سیٹ ایڈ جسٹمنٹ سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوگی۔

close