ڈکیتی کے دوران پوتے نے دادا کو قتل کر دیا

کراچی(آئی این پی)حیدرآباد میں پوتے نے پیسوں کے لیے اپنے دادا کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں میانی روڈ پر گھر میں دادا کو قتل کرنے والا پوتے کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کاشف نے 15 اکتوبر کو دوران ڈکیتی دادا کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے واردات میں نقدی لوٹی اور دادا کو قتل کیا، شریک ملزمان کے نام ظاہر ہوچکے جلد گرفتار کرلیں گے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے قتل کا اعتراف کیا اور کہا پیسوں کی ضرورت تھی۔

close