قیدی عدالت میں منشیات استعمال کرنے لگے

کراچی(آئی این پی ) جیل سے سٹی کورٹ لائے گئے قیدیوں کی عدالتی احاطے میں منشیات کے استعمال کی ویڈیو سامنے آگئی۔ جیل پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث قیدیوں کو سٹی کورٹ میں پیش کیا جہاں پولیس کی موجودگی کے باوجود قیدی دھڑلے سے منشیات کا استعمال کرتے رہے اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمر قیدی منشیات استعمال کررہے ہیں تاہم ویڈیوزبنتی دیکھ کر نشہ کرنے والے قیدی باتھ روم میں چلے گئے۔ ویڈیو میں باتھ روم کے دروازے پر کورٹ پولیس اہلکار کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

close