ٹیبل کے دونوں جانب آئی ایم ایف بیٹھی ہوئی ہے، ایک کے بعد ایک پٹرول بم عوام پر پھینکا جا رہا ہے، بڑی پریس کانفرنس

کراچی(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمان نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب پر ظلم ہے، ایک کے بعد ایک پٹرول بم عوام پر پھینکا جا رہا ہے، یہ لٹیروں، ڈاکوں سے ڈائیلاگ اور عوام کو توڑنے کا کام کرتے ہیں، جاگیرداروں، وڈیروں اور بیوروکریٹ نے ہمارا خون چوسا ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نگران وزیراعظم نے کیا، ٹیبل کے دونوں جانب آئی ایم ایف بیٹھی ہوئی ہے، جاگیرداروں کی زمینوں پر ٹیکس نہیں لگایا جاتا، بجلی کی قیمت میں آدھے سے زیادہ ٹیکس لگ رہا ہوتا ہے، کراچی کو آواز اٹھانے سے کوئی نہیں روک سکتا،

کراچی والے 19تاریخ کو گھروں سے باہر نکلیں،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت جب بغیر کسی قیادت کے ہوتی ہے تو حکمران طبقہ اس کو انارکی پھیلانے کیلئے استعمال کرتا ہے، اب جو مزاحمت ہوگی وہ منظم، پرامن مزاحمت ہوگی، انتظامیہ کوئی غلط کام کرے گی تو ذمہ دار بھی خود ہوگی، کراچی کو آواز اٹھانے سے کوئی نہیں روک سکتا،حافظ نعیم الرحمان نے کہا گزشتہ دنوں وزیر خزانہ سندھ کو بتایا گیا کہ شہر میں 15ہزار بسوں کی ضرورت ہے، ڈالر کی قیمتیں کم کرکے ڈرامہ کیا جارہا ہے، معلوم تھا نگران حکومت بھی پی ڈی ایم کی قبضہ حکومت کی طرح ہے، نگران وزیراعظم اور کابینہ آئی ایم ایف کی غلام بن چکے ہیں،انہوں نے کہا آئی ایم ایف کے نام پر عوام کو مشکلات میں ڈالا جارہا ہے، اگر ملک ڈیفالٹ کرے گا تو تمام مافیا کے لوگ ملک سے باہر چلے جائیں گے، معیشت کے نام پر عوام کو ڈیفالٹ کردیا گیا ہے، اس ملک میں خاموش بیٹھے تو مزید معاملہ خراب ہوگا، صرف ایک سیاسی جماعت ہے جو اس ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے،حافظ نعیم الرحمان نے کہا عوام سے گزارش کرتا ہوں ہماری قیادت میں گھر سے باہر نکلیں، ہم کسی تاریخ کا انتظار نہیں کر رہے، آج سے اپنی مہم کا آغاز کر رہے ہیں، ہمارے حالات نہیں بدل رہے اس لئے ہمیں خود کوشش کرنی ہے، کراچی والے 19تاریخ کو گھروں سے باہر نکلیں، روڈ پر آکر گاڑیاں بند کردیں،انہوں نے کہا نئے چیف جسٹس آگئے ہیں، یہ ظلم ان کے لئے بھی امتحان ہے، ہم چیف جسٹس صاحب کو خط بھی لکھ رہے ہیں، نارتھ ناظم آباد میں 4پارکوں کو ہم نے قبضہ سے بچایا ہے۔

close