نواز شریف کی قانونی مشیر سے مشاورت مکمل، قانونی مشیر پاکستان روانہ

لندن(آئی این پی)سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے وطن واپسی اور کیسز سے متعلق مشاورت کرلی،لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد سینیٹر اعظم نذیر تارڑ پاکستان کیلیے روانہ ہوگئے ہیں،اعظم نذیر تارڑ نے نواز شریف اور شہباز شریف سے 7گھنٹے طویل ملاقات کی،

اس دوران سابق وزیراعظم کی وطن واپسی اور کیسز سے متعلق بات چیت ہوئی،ن لیگی رہنما عطا تارڑ پیر کی شام پاکستان کیلیے روانہ ہوں گے جبکہ ن لیگی صدر بھی آئندہ 2روز میں پاکستان روانہ ہوجائیں گے۔

close