کراچی، موٹر سائیکل چوری کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو شہریوں نے تشدد کر کے مار دیا

کراچی (پی این آئی) اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو شدید زخمی ہو گیا ہے۔۔۔۔۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے اس دوران شہریوں نے تینوں ڈاکوؤں کو قابو کر لیا اور ان پر شدید تشدد شروع کر دیا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کے تشدد سے 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔۔۔۔۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ڈاکو کی شناخت کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں نے پکڑے جانے سے پہلے اورنگی 14سی سے موٹر سائیکل چوری کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close