پشاور ہائیکورٹ بار الیکشن میں انصاف لائرز فورم کو شکست ہو گئی

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کی میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے گڑھ میں پشاور ہائی کورٹ بار کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں انصاف لائرز فورم کو گرینڈ الائنس کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔۔۔۔نتائج کے مطابق گرینڈ الائنس کے طارق آفریدی 985 ووٹ حاصل کر کے پشاور بار کے صدر منتخب ہو گئے ہیں،

ان کے مقابلے میں انصاف لائرز فورم کے طائف خان نے 740 ووٹ حاصل کیے۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق نائب صدر کی نشست پر ملگری وکیلان کے سوار خان 1109 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ گرینڈ الائنس کے اختر الیاس 1108 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔۔۔۔گرینڈ الائنس کے لاجبر خان 925 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔

close