پاکستان کا نوجوان فٹبالر انتہائی کسمپرسی کی حالت میں چل بسا

کراچی(آئی این پی) پاکستان جونیئرفٹبال ٹیم کے سابق کپتان منیر آفتاب انتہائی کسمپرسی کے عالم میں انتقال کرگئے، مرحوم کی عمر 26 سال تھی۔آفتاب منیر گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور مالی حالات کی خرابی کے باعث مؤثر طریقے سے اپنا علاج نہ کرا سکے، مرحوم کے سوگواران میں 6 ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔دنیا میں پاکستان کو نام روشن کرنے والے 26سالہ سابق فٹبالر کو میوہ شاہ قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحوم کا تعلق کراچی کے مشہور علاقے لیاری سے تھا جبکہ وہ نیشنل بینک سے فارغ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔بے روزگاری اور معاشی تنگ دستی کے سبب افتاب منیر نے آخری وقت انتہائی کسمپرسی میں گزارا، مرحوم نے لواحقین میں بیوہ اور تین معصوم بچے سوگوار چھوڑے ہیں،یاد رہے کہ منیر آفتاب نے مختلف انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی، منیر آفتاب انڈر14، انڈر16 اور انڈر19 فٹبال ٹیموں کے کپتان بھی رہ چکے تھے۔۔۔۔

close