پی ٹی آئی نے مردم شماری کے نتائج کو مسترد کر کے احتجاج کی کال دے دی

کراچی (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی میں کی جانے والی مردم شماری کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے عیدالفطر کے بعد احتجاج کی کال دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے انفارمیشن سیکریٹری محمد طحہ نے بیان میں کہا کہ کراچی میں کی جانے والی مردم شماری کینتائج کومسترد کرتے ہیں۔

رہنماپی ٹی ا?ئی کا کہنا تھا کہ کراچی میں متنازع مردم شماری معاملے پر احتجاج کی کال دیں گے اور عیدالفطر کے بعد کراچی کی گنتی کیحوالے سیگرینڈ احتجاج کیا جائے گا۔محمد طحہ نے کہا کہ کراچی کی الٹی گنتی نامنظور ہے تحریک انصاف نے واضح پیغام دیدیا ہے، دوماہ سے ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر عوام کو صرف بیوقوف بنایا گیا، کراچی کی آبادی اندرون سندھ سے کم ظاہرکرناشہری حقوق پرڈاکا ہے۔خیال رہے مردم شماری میں کراچی کی ڈیڑھ کروڑ ا?بادی کو غائب کر دیا گیا ہے اور 2017 میں دکھائی گئی ڈیڑھ کروڑ ا?بادی میں سے اس بار ہونے والی مردم شماری میں 10 لاکھ ا?بادی کو کم دکھایا جا رہا ہے۔کراچی کی کچی ا?بادیوں، سپر ہائی وے کے اطراف ا?بادیوں کو گنا ہی نہیں گیا ہے اور کثیر المنزلہ عمارات میں ہر گھر کو الگ م ش دینے کے بجائے ایک ہی شمار کیا گیا ہے۔

close