سکھر، بیوٹی فیکشن پوائنٹس تباہ حالی کا شکار، لاکھوں روپے سے تعمیر پوائنٹ کچرا کنڈی میں تبدیل ہونے لگے

سکھر(آئی این پی)شہر کے مختلف مقامات پر قائم بیوٹی فیکشن پوائنٹ تباہ حالی کا شکار، صفائی کے ناقص انتظامات،گندگی کے ڈھیر جمع،لاکھوں روپے سے تعمیر پوائنٹ کچرا کنڈی میں تبدیل ہونے لگے سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سکھر کے شہریوں کو بلدیاتی سہولیات ملنا انتہائی مشکل ہوتا جارہاہے تو بلدیاتی دور میں شہر کے مختلف شاہراں و مقامات پر خطیر رقم سے تعمیر بیوٹی فیکشن پوائنٹ بھی تباہ ہوناشروع ہو گئے ،

سکھر انتظامیہ بلخصوص بلدیہ اعلی کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث فیکشن پوائنٹ کو کچہرہ کنڈی بنا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پوائنٹ کی خوبصورتی ماند ہوگئی ہے ایسا لگتا ہے کہ منتخب نمائندگان کیساتھ اب سرکاری افسران بھی شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں افسوس بلند و بانگ دعوں کے باوجود شہر میں نا تو صفائی کے انتطامات درست ہونے کے بجائے مزید خراب ہوتے جارہے ہیں الٹا شہریوں کو تفریحی پوائنٹ سے مستفید ہونے سے بھی محروم رکھا جارہا ہے شہری حلقوں نے کمشنر سکھر،ڈپٹی کمشنر سکھر، ایڈمنسٹریٹر سکھر،میونسپل کمشنر و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات سمیت بیوٹی فیکشن کی زبوں حالی کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو بلدیاتی و بنیادی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔

close