محکمہ موسمیات نے دھڑالے کی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز شمال/ مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب،خیبر پختونخوا، سندھ، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ ملک کے دیگرعلا قوں میں مطلع جزوی ابرآلود/ابر آلود رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی/وسطی بلوچستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: ژوب 24، بارکھن 06، دالبندین، قلات 02، لسبیلا، سبی 01، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 10، پاراچنار 05، کاکول 04، پنجاب: سیالکوٹ اور فیصل آباد 01 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت:چھوراور مٹھی میں36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

close