غریب سردی میں ننگے پھریں؟ لنڈے کے کپڑوں پر 300 فیصد ٹیکس

کراچی (آئی این پی) آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین حکیم شاہ نے لنڈے کے کپڑوں اور دیگر سامان کی ویلیوایشن میں تین سو فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی سابقہ روش برقرار رکھتے ہوئے ایک اور شعبے پر شب خون مارنے کی کوشش کی ہے راتوں رات لنڈے کی برا?مد پر تین سو فیصد اضافی ویلیوایشن نافذ کردی ہے جس کے باعث لنڈے کے ہزاروں کنٹینرز پورٹ پر پھنس گئے ہیں

اضافی ویلیوایشن کی وجہ سے کنٹینرز کلیئر کروانا ناممکن ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کنٹینرز پورٹس پر ڈیمرج اور ڈیٹینشن کی زد میں ا?چکے ہیں ، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، حکیم شاہ کا کہنا تھا کہ تین سو فیصد اضافی ویلیوایشن کی وجہ سے لنڈے کے کاروبار سے وابستہ تاجر برادری کو شدید مشکلات اور نقصان ہورہا ہے حکومت سے مطالبہ ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے ، بینکوں میں ڈالر نہ ہونے اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے امپورٹر پہلے ہی شدید مالی بحران کا شکار ہیں اس لیے اس ظالمانہ فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے لنڈے کا سامان پورے پاکستان میں غریب عوام استعمال کرتے ہیں جو کہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں حکومت لنڈے کی برا?مد پر رعایت دینے کی بجائے ویلیوایشن میں اضافہ کر کہ لنڈے کے کپڑوں اور دیگر سامان کی غریب کی پہنچ سے دور کر رہی ہے اس ظالمانہ اقدام سے امپورٹرز، ہولسیلر ز ریٹیلرز لاکھوں کی تعداد میں متاثرہو رہے ہیں جس سے بیروزگاری مزید بڑھے گی ، ا?ل کراچی تاجر الائنس حکومت کی جانب سے لنڈے کے سامان کی برا?مد پر اضافی ویلیوایشن کے فیصلے کی مذمت کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پوری تاجربرادری کا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ اس فیصلے کو واپس لیا جائے تا کہ تاجرو ں میں پھیلی تشویش اور بے چینی کی صورتحال ختم ہوسکے ورنہ تاجر برادری اپنے جائز حقوق کے لیئے ملک گیر احتجاج کریگی۔

close