بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین حقوق کے لیے سڑکوں پر آ گئے

سکھر(آئی این پی)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سکھر زون کے زیر اہتمام ملازمین اسٹاف کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے زیر قیادت سید طارق شاہ،لطیف جونیجو،سلیم لاشاری و دیگر کے احتجاج کیا اور مطالبات کے حق میں نعریبازی کی گئی ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے

اس موقع پر مذکورہ ملازمین کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 2008میں پی پی کی حکومت میں وجود میں آیا تاہم ابتک ملازمین کے جائز حقوق جن میں ملازمین کے ٹائیم اسکیل ،پروموشن،مستقل ،کوٹہ ،کنٹجنٹ اسٹاف کو ریگولر،پنشنن فنڈ،میڈیکل پالیسی،لون اور ایڈوانس ایڈوانس پالیسی ،ڈیپیوٹیشن ،اپ گریڈیشن سمیت دیگر مسائل حل نہیں ہوسکے ہیں ہمارے احتجاج کے باوجود ابتک ملازمین کے جائز حقوق کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بالا افسران سنجیدہ ہونے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ہمارا احتجاج مطالبات کے حصول کیلئے پر امن ہے لیکن اگر ملازمین کے جائز مطالبات فوری تسلیم نہ کئے گئے تو ہمیں مجبورا احتجاج کا دائرہ وسیع کرنا پڑیگا جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ پروگرام کے افسران پر عائد ہوگی ملازمین نے چئیرپرسن شازیہ مری سمیت دیگر بالا افسران سے اپیل کہ ہے کہ وہ ملازمین کے جائز مطالبات کے حل کیلئے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور کیا جائے۔۔۔۔

close