کراچی سے اندرون ملک جانے والی کئی ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں

کراچی (آئی این پی )ریلوے ٹریک پربارش کا پانی آنے کے باعث آج جمعرات کو کراچی سے اندرون ملک جانے والی کئی ٹرینیں منسوخ ہوگئیں۔پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم اور کراچی ایکسپریس معطل رہیں گی۔

اعلامییکے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان اور تیزگام ایکسپریس بھی معطل ہیں، اس کے علاوہ کراچی سے پشاور جانے والی عوام اور کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی معطل ہیں۔دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم کی خرابی کی باعث ٹرینوں کی آمدورفت تاخیرکا شکار ہے جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔۔

close