چھٹیوں کے پیسے، پنشن و گریجویٹی پر شب خون مارنے کی تیاری؟ سرکاری ملازمین کی تنظیموں کا شدید احتجاج

راولپنڈی ( آئی این پی )آج لاہور سمیت پنجاب بھر میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کی اپیل پر سرکاری ملازمین نے ضلعی سطح پر پرامن حکومتی بے حسی اور ظالمانہ اقدامات کے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور ومظاہرے کئے شیڈول کے مطابق راولپنڈی میں ڈویڑنل جلسہ میں ہزاروں اساتذہ وملازمین نے شرکت کی۔ لاہور میں چوہدری مختار گجر صدر ایپکا و چیئرمین آگیگا

لاہور ڈویڑن کی قیادت میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی میکلوڈ روڈ سے سینکڑوں ملازمین نے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی اور پنجاب اسمبلی چیئرنگ کراس پر ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری مختار گجر ، رانا لیاقت ، ضیائ￿ اللہ اور عارف جٹ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا حکومت اس کے سامنے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر حکومت ملازمین کی تنخواہوں وپنشن میں اضافہ کرنے کی بجائے لیو انکیشمنٹ پر شب خون مارنے کے بعد اب پنشن اور گریجویٹی پر کلہاڑا مارنے کے درپے ہے حکومت کے عزائم کسی صورت پورے نہیں ہوئے دیں گے ان ظالمانہ اقدامات اور ملازمین کے معاشی قتل عام کو روکنے کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے اور اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا جب تک لیو انکیشمنٹ میں کمی و فیملی پنشن کا غاصبانہ نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا ، پنشن و گریجویٹی میں کمی کی اصطلاحات واپس نہیں لی جاتیں اور مہنگائی کی نئی لہر کے مطابق تنخواہوں و پنشن میں کم از کم 50 فیصد اضافہ نہیں کیا جاتا۔ آج جس اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین نے کیا اس حکومت کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں ورنہ آئندہ اس بھی شدید احتجاج ہوگا اور حکومتی پہیہ جام کر دیں گے۔

close