راولپنڈی(آئی این پی )بے نظیر ہسپتال ہسپتال میں پارکنگ فیس کی اوور چارجنگ کی شکایات کے نتیجے میں پرانے ٹھیکیدار کا ٹھیکہ ختم کر کے اس پر ایف آئی آر کردی گئی,ہسپتال کی ایمرجنسی بلاک کی رینویشن مکمل کر لی گئی, جو آئندہ ہفتے مکمل فعال ہوجائے گا۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا۔عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بے نظیر بھٹو ہسپتال و دیگر انتظامی افسران بھی وہاں موجود تھے۔
ایم ایس بی بی ایچ کی جانب سے ہسپتال کی سروسز، فنڈز اور مریضوں کی تعداد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔جس میں بتایا گیا کہ ایمرجنسی بلاک کی رینویشن مکمل ہے جو آئندہ ہفتے مکمل فعال ہوجائے گا۔ایم اس بریفنگ ایمرجنسی بلاک مکمل فعال ہونے پر اوپی ڈی میں مریضوں کا لوڈ کم ہوگا جس سے سروس ڈیلوری مزید بہتر ہو گی۔ہسپتال میں پارکنگ فیس کی اوور چارجنگ کی شکایات کے نتیجے میں پرانے ٹھیکیدار کا ٹھیکہ ختم کر کے اس پر ایف آئی آر کردی گئی۔ہسپتال کا اپنا عملہ پارکنگ ڈویوٹی پرتعینات ہے۔ہسپتال کے لئے 40 نئے ائرکنڈیشنز اور بستروں کا ٹینڈردیا گیا ہے۔ہسپتال اوپی ڈی میں روزانہ اوسطا 2800 سے 3000 مریض رپورٹ ہوتے ہیں۔ بینظیربھٹو ہسپتال میں روزانہ 40-55 آپریشنز، 150 الٹراساؤنڈز اور تقریبا 4000 لیب ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔ایمرجنسی میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کی روزانہ کی تعداد اوسطا 1300-15000 ہے۔ہسپتال میں کل 370 اے سی ہیں جن میں سے 70 نان فنکشنل ہیں۔کمشنر راولپنڈی ڈویڑن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اوورچارجنگ کرنے والے کے خلاف ڈائریکٹ ایف آئی آر دی جائے۔کمشنر راولپنڈی کی نان فنکشنل اے سی کو ٹھیک کروانے کی ہدایت کی اور بلڈبنک کا بھی دورہ کیا۔کمشنر کا کہنا تھا کہ لوگوں میں خون عطیہ کرکے صدقہ جاریہ کرنے کے حوالے سے آگاہی عام کی جائے۔ کمشنر راولپنڈی کا صفائی کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا اور کہا کہ ہسپتال میں جینیٹوریل سٹاف کو سٹریم لائن کیا جائے۔کسی بھی ہسپتال میں صفائی کی عدم دستیابی کی صورت میں متعلقہ ایم ایس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔صفائی نہ صرف نصف ایمان ہے بلکہ صحت مندی کی بھی ضامن ہے۔ہسپتالوں میں صفائی کا قیام ہماری اولین ترجیح، ایم ایس خصوصی اقدامات کریں۔کمشنر راولپنڈی کی ہسپتال میں آنے والے مریضوں سے بھی بات چیت کی۔لیاقت علی چٹھہ چلڈرن وارڈ ، ڈینگی ، آئی وارڈ اور آپریشن تھیٹر کا دورہ کیا۔اور کہا کہ طبی آلات کو فعال رکھا جائے تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔راولپنڈی کے تمام سرکاری ہسپتالوں کا وقتاً فوقتاً دورہ کیا جائے گا۔انسانی جانوں سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں ، ہسپتالوں میں کسی قسم کی غفلت کے مرتکب نہیں ہو سکتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں