سعودی عرب جانے والا ایک اور بھکاری گروہ پکڑا گیا

ملتان (آئی این پی ) ملتان ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔ایف آئی اے حکام نے عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے گروہ کو آف لوڈ کر دیا ۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ 8 افراد بھیک مانگنے کے لیے عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جارہے تھے۔

بھیک سے حاصل کردہ آدھی رقم ایجنٹ کے حوالے کرنی تھی۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہیکہ عمرہ ویزہ کی مدت پوری ہونے کے بعد مسافروں نے واپس پاکستان آناتھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف آئی نے ملتان ائیرپورٹ پر 16 رکنی فیملی کو پکڑا تھا جو عمرہ کے ویزہ پر سعودی عرب جارہے تھے۔

close