126 نظر بند اساتذہ و ملازمین کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

راولپنڈی(آئی این پی )کلب لاہور کے سامنے ہزاروں اساتذہ وملازمین نے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام پرامن احتجاج کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرفراز ، خالد سنگھیڑہ ، رخسانہ انور ، پروفیسر ندیم اشرفی ، ضیائ￿ اللہ نیازی ، رانا لیاقت ، مختار گجر ، کاشف شہزاد چوہدری لیاقت بیگ ،اسلم گھمن ،جنید خان ، رضیہ رانا ، عارف جٹ ، میاں ارشد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 126 اساتذہ و ملازمین کی نظر بندی کو فی الفور ختم کر کے انہیں رہا کیا جائے پر امن اساتذہ وملازمین پر لاٹھی چارج کرنا اور انہیں جیلوں میں بند کرنا آمرانہ طرز عمل ہے

جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں آج ہزاروں اساتذہ وملازمین پریس کلب کے سامنے اپنے نظر بند ساتھیوں کی رہائی کے لیے سراپا احتجاج ہیں آج لاہور سمیت پنجاب بھر میں احتجاج کا سلسلہ ایک ہفتے سے جاری ہے یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک نظر بند اساتذہ و ملازمین کو رہا نہیں کیا جاتا لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا ، پنشن وگریجویٹی میں کمی ، سالانہ ترقی کی بندش کے لیے اٹھائے گئے اقدامات واپس نہیں لے لئے جاتے اور تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنیکے اقدامات واپس نہیں لے لئے جاتے۔ تعلیمی اداروں کو کسی صورت پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے ملازمین کی مالی مراعات پر شب خون نہ مارے ہمارا احتجاج پرامن ہے اور ہوگا اساتذہ کو جیلوں میں بند کرنا گھناؤنا فیل ہے مہذب معاشروں میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

close