جلا ئو گھیرائو مقدمہ، یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں کب تک کی توسیع؟

لاہور( آئی این پی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شیرپا ئوپل پرانتشارانگیز تقاریر اور جلا ئوگھیرا کے مقدمے میں تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17اگست تک توسیع کردی ۔دوران سماعت عدالت نے پولیس کویاسمین راشد کے خلاف جلد چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

یاسمین راشد کے خلاف شیر پائو پل پراداروں کے خلاف تقریراورجلا ئوگھیرا ئوکے کیس میں تھانہ سرورروڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔

close