لاہور، سوئمنگ پول میں کرنٹ آنے سے 3 افراد جاں بحق، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا؟

لاہور(آئی این پی) لاہور میں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے 3افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے،افسوسناک واقعہ گجرپور کے علاقے کرول گھاٹی کے قریب پیش آیا جہاں 3افراد سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے،اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں میں جان محمد، شاہد اور ذیشان شامل ہیں،

لاشوں کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں، سوئمنگ پول کے مالک یوسف اور ٹھیکیدار عامر سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close