فیصل آباد، سرکاری ہسپتالوں میں انسولین ناپید، نجی میڈیکل سٹورز منہ مانگے دام وصول کرنے لگے

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد سرکاری ہسپتالوں میں انسولین ناپید،نجی میڈیکل سٹورزمالکان منہ مانگے دام وصول کرنے لگے، شوگرکے مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا،میڈیسن مافیا مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا۔تفصیل کے مطابق ڈریپ کی طرف سے جان بچانے والی ادویات میں اضافہ کے باوجود میڈیسن مافیا نے اپنا کام کرنا شروع کردیا ملک بھرکی طرح فیصل آباد میں بھی شوگرکے مریضوں کولگائی جانے والی انسولین شارٹ کردی اورسرکاری ہسپتالوں میں بھی فراہمی نہ ہونے کے برابررہ گئی۔

قبل ازیں شوگرکے مریضوں کوسرکاری ہسپتالوں میں شوگرکے مریضوں کوڈاکٹرکے تجویزکردہ نسخہ کے مطابق انسولین مفت فراہم کی جاتی تھی تاہم انسولین نہ ملنے سے صرف ہسپتال میں داخل مریضوں کوانسولین فراہم کی جارہی ہے جبکہ عام مریضوں کوانسولین ختم ہونے کا بہانہ بنا کر واپس گھروں کو بھیج دیا جاتا ہے اوراسکے ساتھ ساتھ فیصل آباد میں ایک معروف کمپنی کا ہیڈآفس اقبال اسٹیڈیم کے قریب تھا جہاں سے بھی مریضوں کوکنٹرول ریٹ پرانسولین فراہم کی جاتی تھی جبکہ مذکورہ کمپنی نے اپنا دفترجڑانوالہ روڈ پر 209چک پھاٹک کے قریب شفٹ کرلیا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو اورزیادہ سفرطے کرکے جانا پڑتا ہے جہاں پر بھی بالخصوص انسولین دستیاب نہیں ہے شہری حلقوں نے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی، سیکرٹری صحت اورارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شوگر کے مریضوں کی زندگیاں بچانے کیلئے انسولین کی فراہمی کویقینی بنایا جائے۔

close