فیصل آباد، ڈمپر کی رکشے کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

فیصل آباد(آئی این پی) ڈمپر کی ٹکر سے رکشے میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دسوہا پل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو ٹکر مار دی، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔