کامرہ،افغان تاجروں کا انچارچ انفورسمنٹ سیل کنٹونمنٹ بورڈ پر ڈنڈے، لاتوں اور مکوں سے حملہ

اٹک(آئی این پی)کامرہ کینٹ کے تجارتی مرکز میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران افغان تاجروں نے مشتعل ہو کر انچارچ انفورسمنٹ سیل کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ خان افسر کو ڈنڈے ، لاتوں اور مکوں سے وار کر کے زخمی کر دیا ۔ پولیس تھانہ حضرو نے مضروب انسپکٹر کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے مزید تفیش شروع کر دی ۔

واقعات کے مطابق خان افسر ولد اسلم خان ساکن حمید تحصیل حضرو ضلع اٹک نے پو لیس چو کی ہٹیاں تھانہ حضرو میں درخواست دی ہے کہ سائل کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ میں بطور انفورسمنٹ سیل انچارج تعینات ہے مورخہ 12اپریل بوقت 6.10بجے ہمراہ امجد ، مجاہد، عاطف انفورسمنٹ ورکرکامرہ قطبہ مارکیٹ میں موجود تھے کہ عبد الرحمن عرف مانا ولد نا معلوم، 2 صادق،3زیبی جنہوں نے راستے میں خربوزہ اور تر بوزہ کی ریڑھیاں لگائی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے روڈ بند تھا جس پر سائل نے ہمراہ انفورسمنٹ ورکرکامرہ مذکورہ افراد کو ریڑھیاں سائیڈ پر کر نے کو کہا تا کہ عوام الناس کے لیے مشکلات پیدا نہ ہوںالزام علیہان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے گالم گلوچ کر نے لگے جس پر سائل نے انہیں منع کیا تو 4/3نا معلوم افغانی جن کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں الزام علیہ مندرجہ با لا کے ساتھ مل کر سائل اور ہمراہ انفورسمنٹ ورکرکامرہ کومارنا شروع کر دیا زیبی نے ڈنڈا سے وار کیا جو سائل کے سر پر لگا اور خون بہنے لگا سائل چکرا کر گر گیا تو الزام علیہان نے سائل کی ٹانگوں اور دیگر جسم پر ڈنڈوں اور لاتوں مکوں سے وار کیا جس سے سائل شدید زخمی ہو گیا اسی دوران عبد الرحمن نے میرا مو بائل فون مجھ سے زبر دستی چھین لیا عبد الرحمن وغیرہ نے نا حق سڑک پر ریڑھیاں لگا کر عوام الناس کا راستہ روک کر سائل کو کار سرکار کی انجام دہی سے روک کر زخمی کر کے اور کارسر کار میں مذاحمت کر کے سخت زیادتی کی ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

close