کتنے سال عمر کے افراد کو 3 کلو میٹر کی حدود تک مفت سامان گھر پہنچایا جائے گا؟

لاہور( آئی این پی)پنجاب بھر کے ماڈل بازار پورا رمضان بغیر سبسڈی سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر اشیا ء فراہم کریں گے۔ماڈل بازاروں میں سہولت کائونٹرز پر خصوصی ریلیف پیکج متعارف کروایا گیاہے ۔سہولت پیکج پر اشیا ئے خوردونوش کو سرکاری نرخوں سے بھی 12 سے 15 فیصد کم رکھا گیا ہے ۔سبزی و پھل سہولت سٹالز پر 5 سے 15 روپے تک کا ریلیف پورا رمضان دیا جائے گا۔

پنجاب ماڈل بازار عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا ،سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر سبسڈی کے بغیر اشیا ئے خوردونوش فراہم کی جائیں گی ،سبزی ،پھل، کریانہ و دیگر اشیا ئے ضروریہ سرکاری نرخوں اور اوپن مارکیٹ سے بھی کم 12 سے 15 فیصد تک فراہم کی جائے گئی،رمضان کے دوران ماڈل بازاروں میں مفت آٹے کے ٹرک پوائنٹ کیلئے جگہ فراہم کی جائے گئی،ماڈل بازاروں میں سینئر سٹیزن کیمپ لگائے جائیں گے ،60 سال سے زائد عمر افراد کو 3 کلو میٹر کی حدود تک مفت سامان گھر پہنچایا جائے گا ،سبزیوں و پھلوں کی درجہ بندی روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گئی،تجاویزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ رمضان المبارک کے دوران بھی جاری رہے گا،ماڈل بازاروں کو آخری عشرے کے دوران عید بازار میں تبدیل کر دیا جائے گا۔۔۔۔

close