پولیس اور محکمہ فوڈ نے 2 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 1390 تھیلے آٹا برآمد کر لیا

راولپنڈی(آئی این پی)پوٹھوہار ڈویژن پولیس اور محکمہ فوڈ نے 2 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 1390 تھیلے آٹا برآمدکرلیا جب کہ 2 ڈرائیور گرفتارکر لئیے۔ واقعات کے مطابق پوٹھوہار ڈویژن پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے آٹے سے لدی 2 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،

نصیر آباد پولیس نے ڈرائیور معاذ احمد کو گرفتار کرکے 640 تھیلے آٹا برآمد کیا،ٹیکسلا پولیس نے ملزم سیاد کو گرفتار کرکے 750 تھیلے آٹا برآمد کیا،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھاکہ غیر قانونی گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔۔۔۔

close