سوات میں لینڈ سلائیڈنگ، ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق

سوات(آئی این پی)سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 2بچے جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق سوات کے شہر مینگورہ کے علاقہ وتکے میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے ملبے تلے دب کر 2بچے جان کی بازی ہار گئے اور 2زخمی ہوگئے۔

پولیس، مقامی لوگوں اور ریسیکیو 1122کے اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے 2بچوں کی لاشیں اور 2زخمیوں کو نکال کر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق اور زخمی بچوں کی عمریں 8سے لے کر 12سال کے درمیان ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ ملبے سے مزید افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ حادثے کی جگہ پر آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

close