تعلیم کے شعبے سے بری خبر، یونیورسٹیوں میں ایم ایس اور ایم فل میں انرولمنٹ کم ہو گئی

پشاور(آئی این پی) جامعات میں ایم ایس اور ایم فل میں انرولمنٹ کم ہوگئی، داخلوں کی کمی کی سب سے بڑی وجہ جامعات میں مستقل اسٹاف کی کمی ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے جامعات میں ایم ایس اور ایم فل میں انرولمنٹ کم ہوگئی، دستاویز میں بتایا گیا کہ وومن یونیورسٹی صوابی میں2سال میں ایم فل میں داخلہ نہیں دیا گیا جبکہ خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں ایم فل انرولمنٹ 98سیکم ہوکر 79تک آگئی۔

دستاویز میں کہا گیا کہ وومن یونیورسٹی مردان میں3سال سے ایم فل کے داخلے بند ہیں اور صوابی یونیورسٹی،اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں بھی ایم فل اور ایم ایس میں داخلے کم ہوگئے ہیں۔ایبٹ آبادیونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بھی ایم فل اور ایم ایس داخلوں میں کمی آئی جبکہ خیبرپختونخوا کے 11 جامعات میں 3 سال سے ایک بھی پی ایچ ڈی امیدوار انرول نہیں ہوا۔ذرائع ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ داخلوں کی کمی کی سب سے بڑی وجہ جامعات میں مستقل اسٹاف کی کمی ہے، مستقل اسٹاف کی کمی کی وجہ سے اعلی تعلیمی اداروں میں تحقیق کم ہوتی جارہی ہے۔

close