خیبر پختونخوا میں سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کا فیصلہ، کون کہاں پوسٹ ہوا؟ کس کی جگہ کون آیا؟

پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخواہ میں سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنر ز کے تبادلوں کا فیصلہ کیاگیا ہے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے فہرستیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اضلاع اور ڈویڑن میں آفیسران کی تعیناتی کا اگلے چند دنوں کے اندر متعدد محکموں کے سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے کیے جائنیگے

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کمشنر مالاکنڈ برکت اللہ ،کمشنر مردان نثار احمد،کمشنر ہزارہ محمود اسلم،کمشنر ڈی آئی خان پرویز خان ،کمشنر کوہاٹ عابد کاکاخیل کمشنر بنوں شوکت یوسف زئی،ڈی سی پشاور خالد اقبال،ڈی سی نوشہرہ منصور خٹک،ڈی سی چارسدہ شاہد رائو،ڈی سی بنیر خالد زمان،ڈی سی ہریپور فرقان اشرف،ڈی سی ایبٹ آباد کپٹن سرمد سلیم،ڈی سی مانسہرہ واصف رحمان ،ڈی سی سوات افتخار عالم ،ڈی سی مالاکنڈ تنویرالرحمٰن ،ڈی سی چترال آپر حامد علی ڈی سی ہنگو جہاگیر اعظم ،ڈی سی بٹگرام یاسر علی خان،ڈی سی ڈیرہ اسماعیل خان شاہ فہد ،ڈی سی کوہستان آپر حامد علی،ڈی سی شانگلہ محمد ارفان اللہ مسعود ،ڈی سی کرک نور ولی خان،ڈی سی کوہاٹ کاشف خان،ڈی سی لکی انور زیب،ڈی سی چترال لوئر ضیاء الرحمن،ڈی سی خیبر مقبول حسین،ڈی سی مہمند حسن عابد،ڈی سی تورغر احمد زیب کے نام شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close