اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، (ن) لیگ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں خیبر پختونخوا سے پرانے پارٹی رہنماں نے شرکت نہ کی۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق گورنر سردار مہتاب اور اقبال ظفر جھگڑا سمیت درجنوں(ن)لیگی رہنماں نے پارٹی کی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کی، امیر مقام کی جنرل کونسل اجلاس میں شرکت پر سینئر لیگی رہنماں کو اعتراض تھا۔
ناراض قائدین کی جانب سے جلد اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل دیے جانے کا امکان ہے، حمزہ شہباز نتھیا گلی میں ہوکر بھی جنرل کونسل اجلاس میں نہ آئے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی جنرل کونسل اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں