پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کا سوات میں پاور شو کا فیصلہ

سوات(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا نے ہفتہ کے روز سوات میں پاور شو کا فیصلہ کر لیا۔جلسے کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پی پی رہنماں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا، وفاقی وزیر ساجد طوری، ڈاکٹر حیدر علی خان، ڈاکٹر امجد علی نے جلسہ گاہ کا معائنہ کیا۔ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کی مرکزی قیادت و دیگر رہنما جلسہ سے خطاب کریں گے۔

ڈاکٹر حیدر طوری نے کہا کہ جلسے کی سکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے فرائض پولیس اور کارکنان رضاکارانہ طور پر سرانجام دیں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ کل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سوات جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا، پاکستان پیپلزپارٹی 31 سال بعد جلسہ کرے گی، بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ ملاکنڈ ڈویژن میں آئندہ سیاست کا تعین کرے گا۔

close