پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا، جہانگیر ترین گروپ متحرک ہو گیا

پشاور(آئی این پی) پنجاب کے بعد خیبرپختوںخوا میں بھی تحریک انصاف کی وکٹیں اڑانے کے لیے جہانگرین ترین گروپ متحرک ہوگیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ترین گروپ نے تحریک انصاف میں اپنے ہم خیال لوگوں سے رابطے کرلیے ہیں، خیبرپختونخوا سے گروپ کی شکل میں ترین گروپ میں شمولیت کا امکان ہے، تحریک انصاف کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے بتایا کہ تحریک انصاف میں ہم خیال آپس میں رابطے میں ہیں، اور آنے والے دنوں میں کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

زرائع نے بتایا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد صوبے میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بھی رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے کہ موجودہ صورتحال کا سامنا کیسے کیا جائے، تاہم سینئر قیادت بھی کوئی فیصلے کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ مشکلات بڑھتی جارہی ہیں اسی لیے آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی دور حکومت کے وزرا اور سرگرم ارکان اسمبلی کی جانب سے مذمتی ویڈیو پیغامات بھی آنے کے امکانات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close