جون، جولائی، اگست میں معمول سے کم بارشوں کی پیشنگوئی، پاکستان کے کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

کراچی(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے جون، جولائی اور اگست میں ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جون،جولائی اوراگست 2023 کا آؤٹ لک جاری کردیا، جس کے مطابق ملک کے بیشتر مقامات پر ان تین ماہ کے دوران معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں، تاہم شمالی علاقہ جات کے چند مقامات پر معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت مغربی حصے میں معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ اس سیزن کے اختام پر بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اوربلوچستان میں بارشوں میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔درجہ حرارت کے بڑھنے سے کے پی کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں کی برف پگھلنے کے عمل میں تیزی آسکتی ہے جس کے باعث دریاں میں پانی کا بہا بڑھ سکتاہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ اس سیزن میں بارشیں کم ہونے اور درجہ حرارت زائد رہنے کا امکان ہے جبکہ زرعی زمین میں نمی میں بھی کمی آسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے آٹ لک کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں خریف کی فصلوں اور سبزیوں کے لیے اضافی پانی کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔۔۔

close