پرویز الہٰی نے ضمانت کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا تھا، بڑا دعویٰ

لاہور(آئی این پی) پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہی کو اینٹی کرپشن حکام نے ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا ہے۔ یہ بات ترجمان اینٹی کرپشن نے بتائی ہے۔ترجمان کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو(آج) جمعہ کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی جائے گی، ان پر کرپشن کے مقدمات درج ہیں۔

اینٹی کرپشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہی کرپشن کے مختلف کیسز میں اینٹی کرپشن کو مطلوب تھے، ان کی ضمانت چند دن قبل اینٹی کرپشن عدالت نے منسوخ کر دی تھی، انہوں نے ضمانت کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا تھا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق گزشتہ کئی روز سے چودھری پرویز الہی کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں، ان کو فرار ہونے کی کوشش کے دوران اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔

close