افغانستان جانے والی ایکسپورٹ گاڑیوں کی سو فیصد ایگزامینیشن پر کسٹم کلیئرنس کا احتجاج، روڈ بلاک، مظاہرین سے مذاکرات، احتجاج ختم، پرچون گاڑیوں کی کلیئرنس عمل کو تیز کیا جائے گا، یقین دہانی کرا دی گئی

لنڈی کوتل( امان علی شینواری) پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم کلئیر نس ایجنٹس نے ایکسپورٹ روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاجاً بند کر دیا۔کسٹم حکام کی طرف سے افغانستان جانے والے ایکسپورٹ گاڑیوں کی سو فیصد ایگزامینیشن سے ایکسپورٹ بری طرح متاثر ہوا ہے۔کسٹم ایجنٹس طورخم کسٹم اسٹیشن میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ایکسپورٹ پرچون گاڑیوں میں سو فیصد ایگزامینیشن لاگو کیا ہے۔

احتجاجی مظاہرین سے ایس ایچ او لنڈی کوتل عشرت شینواری نے مزاکرات کراکے احتجاج ختم کر دی اور کل سے پرچون گاڑیوں کی کلیئرنس عمل کو تیز کیا جائے گا۔کسٹم زرائع طورخم بارڈر پر کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے گزشتہ ہفتہ اس حوالے سے احتجاجی کیمپ لگایا گیا تھا اور کسٹم حکام کو اس مسئلے بارے آگاہ کیا تھا کہ طورخم میں پرچون گاڑیوں کی سو فیصد ایگزامینیشن سے ایکسپورٹ بری طرح متاثر ہوا ہے ۔میدانی میں گاڑیوں کی ایگزامینیشن کی وہ سہولیات میسر نہیں لیکن پھر بھی گاڑیوں کی ایگزامینیشن سے ایکسپورٹ میں واضح کمی آئی ہے۔ روزانہ دس گاڑیوں کی کلیئرنس سے یہ رش کم نہیں ہوسکتی۔ کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس نے کہا کہ سو فیصد ایگزمنیشن کرنا ظلم و وقت کا ضیاع ہے کیونکہ طورخم اسٹیشن وہ سہولیات نہیں رکھتے ہے جو باقی اسٹیشن پر میسر ہوتی ہے ۔پرچون سامان یہاں سمال انڈسٹری سے آتی ہے اس کی سو فیصد ایگزامینیشن سے اکثر مال بردار گاڑیوں سے کاٹن و دیگر مال غائب ہوتی ہے جس سے تاجر و کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کو نقصان ہوتا ہے اس حوالے سے کسٹم حکام کی موقف سامنے آئے انکا کہنا تھا کہ کسٹم عمل کو شفاف بنانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ جتنی جلدی ہوسکے گاڑیوں کی کلیئرنس عمل کو تیز اور ایکسپورٹ میں اضافہ کرکے تاجر برادری کو ریلیف دیا جائے۔ احتجاجی مظاہرین سے ایس ایچ او لنڈی کوتل عشرت شینواری نے مزاکرات کراکے احتجاج ختم کر دی اور کل سے پرچون گاڑیوں کی کلیئرنس عمل کو تیز کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close