چاند کی رویت کے حوالے سے جھوٹی گواہی، 3 سال قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں، قانون منظور بنا دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی میں رویت ہلال بل 2022منظور کرلیا گیا جوصدر کے دستخط کے بعد فوری طور پر نافذ العمل ہوگا،بل کے تحت چاند کی رویت کے حوالے سے جھوٹی گواہی دینے پر 3سال قید یا 50ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی میں رویت ہلال بل 2022منظور کرلیا گیا ہے ۔

رویت ہلال بل 2022کے مطابق چاند کی رویت کے حوالے سے جھوٹی گواہی دینے پر 3سال قید یا 50ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔بل کے مطابق سرکاری اعلان سے پہلے الیکٹرانک میڈیا پر چاند نظر آنے کی خبر نہیں دی جائے گی، سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ نجی کمیٹیوں کے چاند دیکھنے پر پابندی ہوگی۔قومی اسمبلی سے منظور پاکستان رویت ہلال بل 2022صدر کے دستخط کے بعد فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔۔۔

close