صدر کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدلرشید سلہریا کی ملاقات، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ 2022 پیش کی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدلرشید سلہریا کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔اس موقع پرملاقات میں چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کے ہمراہ سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز، سیکرٹری الیکشن کمیشن سردار غضنفر خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کوآزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ 2022پیش کی۔چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کوآزادکشمیر میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کو آزادکشمیر میں 32سال بعد بلدیاتی الیکشن کے پرامن اور موثر انعقاد پر مبارکباد دی۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر سپریم کورٹ آف آزادجموں وکشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مثبت رول کی بھی تعریف کی اور اس امیدکا اظہار کیا کہ نو منتخب بلدیاتی ممبران ریاست اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا کر کام کریں گے۔ ۔۔۔۔

close