علی امین گنڈاپور نے کابینہ کے نام فائنل کر لیے، کون کون شامل؟

پشاور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے نامزد وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کابینہ کے لیے وزراء کے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں، فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔۔۔۔۔وزراء میں کون کون شامل ہے اس حوالے سے نامزد وزیر اعلیٰ نے کوئی جواب نہیں دیا ۔۔۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پورے ملک میں ہم پر جعلی ایف آئی آر درج کی گئیں، ہمیں پتہ چلا ہے کہ سخت حالات میں کس نے مقابلہ کیا ہے۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ لیگل ٹیم اور کمیٹی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے لیے کام کر رہی ہیں، الیکشن رولز کے مطابق ہی سیاسی جماعت سے وابستگی دیکھی جائے گی۔۔۔۔ خیبرپختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں پی والے نہیں ہوں گے تو بات بنے گی، مرکز میں لیگل ٹیم کام کر رہی ہے ضروری نہیں بڑی جماعت سے اتحاد ہو۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close