دہشت گردوں کی گولیاں پولیس اہلکاروں کے ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ سے آرپار کیسے ہو گئیں؟

کوہاٹ( آئی این پی )دہشتگردوں کی گولیاں پولیس اہلکاروں کے ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ سے آرپارکیسے ہوگئیں تحقیقات کاحکم دیدیاگیا۔ کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سیدوپولیس اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے گولیاں اہلکاروں کے ہیلمٹ اور جیکٹ سے آر پار ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل قاسم کی بلٹ پروف جیکٹ سے چار گولیاں نکل کر ان کے سینے پر لگیں،

پولیس مراسلے میں بھی جیکٹ اور ہیلمٹ کو نقصان پہنچنیکا تذکرہ موجود ہے۔پولیس مراسلے کے مطابق کانسٹیبل قاسم اور ایاز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔بلٹ پروف جیکٹ سیگولیاں کیسے آر پار ہوئیں؟آئی جی نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔۔۔۔

close