غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف مہم تیز تر کر دی گئی

پشاور(آئی این پی ) محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن حکومت خیبر پختونخوا نے صوبہ بھرکے اندر غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف اپنی مہم تیز تر کر دی ہے۔اس مہم کے تحت غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔محکمہ ایکسائز کے مطابق جاری مہم میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران 723 غیر رجسٹرڈ گاڑیاں تحویل میں لی گئی ہیں۔

اسی طرح گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی چھان بین کی کارروائی میں 5577 گاڑیوں سے غیر قانونی نمبر پلیٹس ہٹادی گئی ہیں جبکہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر 660 گاڑیوں کے مالکان پرجرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔محکمہ ایکسائز کی جاری کردہ تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں مہم کے دوران 660 گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے اور 4 غیر قانونی گاڑیوں کو محکمہ نے اپنی تحویل میں لے لیاہے۔ دریں اثناء محکمہ ایکسائز نے تمام غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی جلد ازجلد رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی نمبر پلیٹس کی حامل اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف مہم مزید تیز کی جائے گی اور حکومت کی ہدایت کے مطابق غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروئی کرنے میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

close