علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023، تعلیمی پروگراموں کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا

راولپنڈی (آئی این پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023 کے داخلوں کے پہلے مرحلے میں پیش ہونے والے میرٹ بیسڈ(فیس ٹو فیس)تعلیمی پروگراموں کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا۔اس مرحلے میں فیس ٹو فیس پڑھائے جانے والے مختلف مضامین میں بی ایس، ایم بی اے، ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہیں۔تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ( www.aiou.edu.pk)پر دستیاب ہیں۔

داخلے کے خواہشمندنئے طلبہ 15۔اگست تک یونیورسٹی کی ویب سائٹ(https://online.aiou.edu.pk) پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں جبکہ اِن پروگراموں میں پہلے سے داخل(جاری طلبہ)22۔اگست تک انرولمنٹ کرسکیں گے۔ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامزمیں داخلوں کے حصول کے لئے انٹری ٹیسٹ/انٹرویوز17سے23۔اگست کے درمیان منعقدہوں گے۔تفصیلات کے مطابق فیکلٹی آف ایجوکیشن کے ٹیسٹ /انٹرویز17/18۔اگست کو ہوں گے، فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز کے 18/19۔اگست کو، فیکلٹی آف سائنس کے 21/22۔اگست جبکہ فیکلٹی آف عربیک اینڈ اسلامک سٹڈیز کے ٹیسٹ/انٹرویوز 22/23۔اگست، 2023کو منعقد ہوں گے۔ٹیسٹ/انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹیں ٹیسٹ/انٹرویوز کے دو ہفتے بعد یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔

close